کام کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ عورت شوہر کی عزت نہ کرے ، صدف کنول

کراچی: (نیشنل ٹائمز)اداکارہ صدف کنول نے کہا ہے کہ باہرکام کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ بیوی اپنے شوہر کی عزت نہ کرے۔حال ہی میں صدف کنول اپنے شوہر شہروز سبزواری کے ہمراہ احسن خان کے شو’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں شریک ہوئیں۔ چند روز قبل صدف کنول نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ مرد ہونے کے ناطے شوہر کو اعلیٰ مقام حاصل ہونا چاہئے ہمارے شوہر ہماری تہذیب ہیں۔ میں نے شہروز سے شادی کی ہے جس کا مطلب ہے کہ اگر مجھے اس کے جوتے اٹھانے پڑے یا کپڑے استری کرنے پڑے تو میں کروں گی۔صدف کنول کے اس بیان پر ہنگامہ مچ گیا تھا جہاں کچھ لوگوں نے صدف کو ان خیالات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا تھا وہیں کچھ لوگوں نے ان کی تعریف بھی کی تھی۔ حال ہی میں احسن خان کے شو میں صدف کنول نے اس بیان کی وجہ سے خود پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا شاید میرے ماڈلنگ کے پس منظر کی وجہ سے لوگوں نے میرے اس بیان پر زیادہ تنقید کی۔صدف کنول نے کہا لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ کیسے اپنے شوہر کے جوتے اٹھاسکتی ہے یا کپڑے استری کرسکتی ہے کیونکہ یہ تو خود اتنی ماڈرن ہے تو یہ اپنے شوہر کے کام کیسے کرسکتی ہے۔ صدف نے کہا اس میں ماڈرن کی بات کہاں سے آگئی یہ تومیری محبت ہے اپنے شوہر کے لیے اور میں ہمیشہ اس کا خیال کروں گی۔اس موقع پر شہروز سبزاواری نے صدف کنول کا ساتھ دیتے ہوئے کہا صدف میری بیوی ہے میری لائف پارٹنر ہے اگر یہ مجھے کہتی ہے کہ شہروز میرے جوتے لانا تو میں ایک نہیں چار لاؤں گا۔ صدف کنول نے یہاں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے شوہر کے کام اس لیے کرتی ہوں کیونکہ میں اس سے محبت کرتی ہوں اور میں نےدیگر خواتین کو نہیں کہا کہ آپ بھی اپنے شوہر کے جوتے اٹھائیں یا اس کا کام کریں۔صدف کنول کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں نے خاص طور خواتین نے میرے شوہر سے متعلق خیالات پر اسلیے زیادہ تنقید کی کہ انہوں نے میری باتوں کو دل پہ لے لیا تھا۔ کیونکہ میں ایسی لگتی نہیں ہوں جیسے مجھے کوئی کام کرنا نہیں آتا لیکن میں گھر کے سارے کام کرنا جانتی ہوں۔صدف کنول نے آدمی اور عورت کے باہر کام کرنے کے بارے میں کہا میں بھی کام کرتی ہوں اور شہروز بھی کام کرتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں اسے کم عزت دوں یہ غلط ہے۔ یہ نہیں ہونا چاہئے کہ بیوی اپنا کھانا خود گرم کرے اور شوہر اپنا کھانا خود گرم کرے۔



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر