سلمان خان اور اکشے کمار سمیت 38 بالی ووڈ اداکاروں کیخلاف مقدمہ درج

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)زیادتی کا شکار خاتون کی شناخت ظاہر کرنے پر بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن سمیت 38 شوبز شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2019 میں بھارت میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جب ٹول پلازہ کے قریب 4 آدمیوں نے حیدر آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد زندہ جلا دیا تھا۔ اس واقعے نے پورے بھارت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا اور لوگوں نے اس واقعے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔بالی ووڈ، ٹالی ووڈ اور بھارت کی دیگر فلم انڈسٹریوں سے تعلق رکھنے والے متعدد فنکاروں نے بھی اس خوفناک واقعے پر آواز اٹھاتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم ان میں سے کچھ فنکاروں نے زیادتی کا شکار خاتون کا نام سوشل میڈیا پر ظاہر کردیا تھا جس کی وجہ سے اب یہ فنکار مشکل میں پڑگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان، کھلاڑی اکشے کمار، اجے دیوگن، اداکارہ راکول پریت سنگھ، انوپم کھیر، فرحان اختر، مہاراجا روی تیجا، چارمے کور سمیت بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے 38 فنکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے کیونکہ ان فنکاروں نے متاثرہ خاتون کی پہچان سوشل میڈیا پر ظاہر کردی تھی۔یہ مقدمہ دہلی سے تعلق رکھنے والے وکیل گورو گلاٹی نے انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 228 کے تحت سبزی منڈی پولیس اسٹیشن میں دائر کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے تیس ہزاری کورٹ میں بھی درخواست دائر کی ہے۔ گلاٹی نے اپنی شکایت میں کہا ہے دوسروں کے لیے مثال قائم کرنے کے بجائے بھارتی فنکار اپنے اخلاقی اصولوں کو بھول گئے اور بغیر کسی سماجی ذمہ داری کے متاثرہ خاتون کااصل نام ظاہر کردیا۔انہوں نے مزید کہا قانون کے مطابق میڈیا یا عوامی مقامات پر زیادتی کے شکار متاثرین کا اصل نام ظاہر کرنا غیر اخلاقی ہے۔ گلاٹی نے ان تمام فنکاروں کی فوری گرفتاری کی بھی درخواست کی ہے کیونکہ یہ فنکار متاثرہ خاتون کی رازداری کو برقرار رکھنے اور اپنی سماجی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر