9/11حملہ؛ مبینہ منصوبہ سازوں کے خلاف مقدمہ کی سماعت پھر شروع

کیوبا(نیشنل ٹائمز) 9/11حملے کے مبینہ منصوبہ سازوں کے خلاف مقدمہ کی سماعت آج سے ایک بار پھر شروع ہوگی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشہور بدنام زمانہ گونتاناموبے جیل میں قید 9/11 حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز خالد شیخ محمد سمیت دیگر 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ کی سماعت آج سے ایک بار پھر شروع ہوگی، مقدمہ کی آخری بار سماعت 2019 میں ہوئی تھی تاہم کورونا وائرس کے باعث سماعت دوبارہ نہیں ہوسکی تھی۔9/11 حملوں سے متعلق مقدمہ کی سماعت پہلی بار 2012 میں ہوئی تھی جس کے بعد متعدد بار سماعت ہوتی رہیں اور اب تک کیس میں 8 ججز تبدیل ہوچکے ہیں، اس بار شروع ہونے والی سماعت ایک بار پھر نئے جج کے ساتھ ہوگی۔واضح رہے کہ 20 سال قبل القاعدہ کے کارندوں نے چار تجارتی ہوائی جہازوں کو ہائی جیک کرکے انہیں 9 ستمبرکو نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور واشنگٹن ڈی سی میں پینٹاگون سے ٹکرا دیا تھا، چوتھا طیارہ شینکس ول پینسلوینیا کے ایک میدان میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ان واقعات میں تین ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر