موبائل صارفین کے لیے کون سا براؤزر بہتر اور تیز ترین ہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سائنسی دنیا کی ترقی کے بعد سامنے والی ایجادات میں اسمارٹ فون کو سب سے بہتر ایجاد قرار دیا جاتا ہے۔ایک وقت تھا جب موبائل بالکل سادہ تھا، جس کے ذریعے کال اور پیغامات بذریعہ ٹیکسٹ بھیجے جاتے تھے مگر ماہرین نے مزید غور کرنے کے بعد موبائل کو جدید ترین کر کے اسے اسمارٹ فون میں تبدیل کردیا۔اسمارٹ فون آنے کے بعد کمپیوٹر اور کیمروں کی ضرورت کم ہوگئی کیونکہ اب لوگ موبائل فون سے ہی ضروری کام کرلیتے ہیں جس کے لیے انہیں پہلے کمپیوٹر استعمال کرنا پڑتا تھا۔ماہرین وقت کے ساتھ ساتھ اسمارٹ فون کو بھی مزید بہتر اور جاندار بنانے کے لیے کوشاں ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر سال مختلف کمپنیوں کی جانب سے پہلے سے اچھے اور منفرد ماڈل متعارف کرائے جاتے ہیں۔اسمارٹ فون پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے بتایا کہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل کروم براؤزر بہت زیادہ بہتر ہے کیونکہ یہ دیگر کے مقابلے میں 13 فیصد تیز ہے اور بہتر کام کرتا ہے۔اس حوالے سے گوگل کروم نے یوٹیوب پر موبائل صارفین کے لیے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں براؤزر کو دیگر کے مقابلے میں تیز اور بہتر انداز سے کام کرتے دکھایا گیا ہے۔ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق اینڈرائیڈ فون پر گوگل کروم استعمال کرنے والے صارفین کی میموری اور رفتار دیگر کے مقابلے میں ساڑھے سات فیصد تک تیز ہوتی ہے۔گوگل کا دعویٰ ہے کہ اُن کا براؤزر دیگر براؤزر کے مقابلے میں بائیس فیصد تک اچھا کام کرتا ہے کیونکہ کروم استعمال کرنے سے بیٹری بھی زیادہ خرچ نہیں ہوتی جبکہ کسی بھی ویب سائٹ کا صفحہ (پیج) جلدی کھل جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر