اقرا عزیز کی پوسٹ پر شرمیلا فاروقی کا تبصرہ وائرل

کراچی(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کا اداکارہ اقرا عزیز کی پوسٹ پر کیا گیا تبصرہ وائرل ہوگیا۔اداکارہ اقرا عزیز نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شوہر یاسر حسین کی بیٹے کبیر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں یاسر کو بیٹے کے کپڑے تبدیل کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اقرا نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یاسر کا کام پر جانے سے قبل بیٹے کے کپڑے اور پیمپر تبدیل کرنے کا سیشن۔‘اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’یاسر نے پہلی مرتبہ کبیر کے کپڑے تبدیل کروائے جس پر مجھے فخر ہے، یاسر نے زچگی کے دوران، ڈائپر کی تبدیلی سے لے کر میرے آرام کے دوران کبیر کو سنبھالنے اور میرا ناشتہ بناتے تک ہر لمحے میں میری بہت مدد کی۔اقرا کی پوسٹ کو مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے خوب سراہا گیا تاہم اس موضوع پر شرمیلا فاروقی نے اداکارہ کی رائے کی مخالفت کرتے ہوئے تبصرہ کیا۔شرمیلا فاروقی نے لکھا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ آپ کے شوہر یہ سب کررہے ہیں لیکن اس میں فخر کرنے والی کوئی خاص بات نہیں، میں اگر کام پر یا بیمار ہوں تو میرے شوہر بھی بیٹے کو نہلاتے، ڈائپر تبدیل کرواتے، کھانا کھلاتے اور اسکول چھوڑنے تک جاتے ہیں اور انہیں یہ سب کرنا پسند ہے۔‘ایک دوسری اسٹوری میں شرمیلا نے لکھا کہ ’مرد بیٹے کا ڈائپر اور کپڑے تبدیل کرواتے ہوئے خاص کیوں ہوجاتا ہے، والدین کو بچے کی ذمہ داریاں بانٹںے کی ضرورت ہے۔‘



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر