سام سنگ کی دنگ کردینے والی منفرد ڈیوائس

سام سنگ کی جانب سے حالیہ برسوں میں فولڈ ایبل اسمارٹ فونز پر کافی کام کیا گیا ہے، مگر اب تک کاغذ کی طرح لچکدار کسی ڈیوائس کو تیار نہیں کیا جاسکا۔مگر جنوبی کورین کمپنی بہت جلد حقیقی فولڈ ایبل ڈیوائس ایک لیپ ٹاپ کی شکل میں متعارف کرا سکتی ہے جس کے کانسیپٹ ماڈل کی جھلک اس نے مئی 2021 میں ایک ویڈیو میں بھی دکھائی تھی۔سام موبائل کی ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ کی جانب سے 17 انچ کے فولڈ ایبل لیپ ٹاپ ۔ ٹیبلیٹ ہائبرڈ ڈیوائس کو تیار کیا جاسکتا ہے۔اس ڈیوائس کو گیکسی بک فولڈ 17 کا نام دیا جاسکتا ہے۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے اس ڈیوائس کے حوالے سے کچھ تفصیلات بتائی تھیں مگر اب تک زیادہ معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔بس یہ معلوم ہوا ہے کہ اس لیپ ٹاپ میں لچکدار 17 انچ کا ڈسپلے ہوگا اور سام سنگ کی جانب سے اس میں ایک ٹچ اسکرین کی بورڈ دیا جائے گا۔مگر سام سنگ کی کانسیپٹ ویڈیو سے عندیہ ملتا ہے کہ اس ڈیوائس کو لیپ ٹاپ کے ساتھ ساتھ فولڈ ایبل ٹیبلیٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکے گا۔اس لیپ ٹاپ کے دیگر فیچرز کے بارے میں تو کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا مگر ویڈیو میں جو فیچرز دکھائے گئے تھے وہ دنگ کر دینے والے تھے۔اس ویڈیو میں ڈیوائس میں بیزل نہ ہونے کے برابر تھے جبکہ انڈر ڈسپلے کیمرا دیا گیا تھا مگر کمرشل پروڈکٹ کی شکل میں ہوسکتا ہے کہ اس میں کیمرا ڈسپلے کے اندر نصب نہ ہو۔خیال رہے کہ سام سنگ نے اپنا پہلا انڈر ڈسپلے کیمرا فون گلیکسی زی فولڈ 3 کی شکل میں متعارف کرایا تھا تو 17 انچ کے لیپ ٹاپ/ٹیبلیٹ میں بھی اس تیکنالوجی کی موجودگی حیران کن نہیں ہوگی۔اس لیپ ٹاپ کو کب تک پیش کیا جاسکتا ہے یہ بھی معلوم نہیں، مگر کمپنی کی جانب سے اس پر کام کیا جارہا ہے تو آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں اس کے بارے میں مزید تفصیلات بھی سامنے آجائیں گی۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر