شیاؤمی کا ایک اور قیمت اسمارٹ فون ریڈمی 10 پرائم

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)شیاؤمی نے اپنا نیا کم قیمت اسمارٹ فون ریڈمی 10 پرائم متعارف کرا دیا ہے۔اس فون کو سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جو بنیادی طور پر عالمی سطح پر ریڈمی 10 کے نام سے پیش کیا گیا۔مگر ریڈمی 10 پرائم اور ریڈمی 10 میں ایک فرق موجود ہے اور وہ بیٹری کا ہے۔اس نئے فون میں 6000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جبکہ ریڈمی 10 میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی۔ریڈمی 10 پرائم میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 88 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔یسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ اس فون میں 6000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس ک ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔کمپنی کے مطابق ریڈمی 10 پرائم کو پاور بینک اور دیگر ڈیوائسز کو کیبل کی مدد سے ریورس چارج کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ریڈمی 10 پرائم میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ایم آئی یو آئئی 12.5 سے کیا گیا ہے۔آئی آر بلاسٹر، ہیڈفون جیک، وائی فائی 802.11a اور بلیوٹوتھ 5.1 دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جو 50 میگا پکسل مین، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل ڈیپتھ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمروں پر مشتمل ہے۔فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔اس فون کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 170 ڈالرز (28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 198 ڈالرز (33 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر