فلپائن کا پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

منیلا(نیشنل ٹائمز): فلپائن نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات سمیت 10 ممالک کو ’’کورونا ریڈ لسٹ‘‘ سے نکال دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیویٹرٹے نے 10 ممالک پر سے اپریل میں عائد کی گئی سفری پابندیاں اُٹھانے کا اعلان کیا ہے ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔فلپائن کے صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن ممالک پر سے سفری پابندیاں اُٹھائی گئی ہیں اُن میں پاکستان، متحدہ عرب امارات، بنگلا دیش، سری لنکا، نیپال، عمان، تھائی لینڈ، بھارت اور ملائشیا شامل ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو 14 دن قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے جب کہ اس سے قبل ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو فلپائن میں داخل ہونے پر مکمل پابندی عائد تھی۔واضح رہے کہ فلپائن میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 20 ہزار اور 484 ہے اور اب تک 3 کروڑ سے زائد کورونا کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔



  تازہ ترین   
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر