طلعت اقبال کی صاحب زادی سارہ کا انتقال

کراچی(نیشنل ٹائمز)ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار طلعت اقبال کی بیٹی سارہ انتقال کر گئیں۔تفصیلات کے مطابق سارہ طلعت طویل علالت کے بعد آج انتقال کر گئیں، سارہ ماضی کی مقبول ترین اداکار جوڑی طلعت اقبال اور سنبل طلعت کی صاحب زادی تھیں۔یاد رہے کہ سارہ کی والدہ سنبل کا انتقال 2014 میں امریکی ریاست ٹیکساس میں ہوا تھا، انھیں کینسر کا موذی مرض لاحق تھا۔ سنبل طلعت ٹی وی پر اپنے کام کے حوالے سے مشہور تھیں۔سارہ کے والد طلعت اقبال نے 1968 میں شوبز میں کام شروع کیا تھا، ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کی، انھوں نے اپنے وقت کی تمام اچھی اداکاراؤں روحی بانو، شبنم، بابرہ شریف، دیبا بیگم اور خالدہ ریاست کے ساتھ اداکاری کی۔2017 میں طلعت اقبال جب پاکستان آئے تھے تو آرٹس کونسل کراچی نے ان کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی تھی، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ انھیں یہ نہیں معلوم تھا کہ آج بھی لوگ ان سے اتنا پیار کرتے ہیں۔طلعت اقبال نے کہا میرا دل بہت کرتا ہے کہ میں پاکستان میں رہوں اور ڈراموں میں کام کروں اس لیے میں نے لوگوں کے اصرار پر فیصلہ کیا ہے کہ کچھ عرصہ پاکستان میں رہوں گا اور اداکاری بھی کرں گا، تاہم اس کا موقع نہ مل سکا۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر