کابل(نیشنل ٹائمز)افغانستان میں طالبان کی نئی حکومت کا اعلان ایک ہفتے کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ افغان طالبان کی حکومت کا باقاعدہ اعلان آج جمعے کی نماز کے بعد کیا جائے گا۔دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ مُلا ہبت اللہ سپریم لیڈر جبکہ ملاعبدالغنی بردار نئی افغان حکومت کے سربراہ ہوں گے۔نئی حکومت میں شیرمحمد عباس ستانکزئی اور مُلا یعقوب کو اہم عہدے دئیے جائیں گے،خبرایجنسی کا کہنا ہےکہ اسلامی گروپ کے3 ذرائع نے اس دعوے کی تصدیق کی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امارات اسلامی اردو نے دعویٰ کیا تھا کہ آج نماز جمعہ کے بعد امارت اسلامی کی نئی حکومت کا اعلان کیاجائے گا۔
افغانستان میں طالبان کی نئی حکومت کا اعلان ایک ہفتے کے لیے مؤخر کر دیا گیا



