ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے یورپی یونین کیTVET سیکٹر سپورٹ پروگرامزکی ستائش

کراچی (نیشنل ٹائمز) ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے یورپی یونین کیTVET سیکٹر سپورٹ پروگرامز (TVET-SSP) کو ا سکل ڈویلولپمنٹ اور پاکستان کے نوجوانوں اور ایس ایم ایز کے ملازمین کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے پر سراہا ہے۔ایف پی سی سی آئی صدر نے فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے یورپی یونین کے TVET پروگرام کے تحت ٹریننگ کے سلسلے میں اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور ملک کے نظرانداز علاقوں کے نوجوانوں کو بھی اس کو فوائد پہنچانے کی خواہش کا اظہار کیا۔TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام کے تحت جنوری 2018 میں نجی شعبے کی ترقی کے لیے ایف پی سی سی آئی نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے جانے کے بعد میاں ناصر حیات مگوں نے یورپی یونین کے تعاون سے ایف پی سی سی آئی کے زیر اہتمام کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں اپنا جا ئزہ پیش کیا۔سیکٹر سپورٹ پروگرام (TVET-SSP) جس کا مقصد ورک پلیس پر ٹر یننگ اور تر بیت کے اہتمام کے ذریعے معیاری سطح پر اسکل ڈویلولپمنٹ کرنا اور کاروباری مالکان کو تربیتی پالیسی اور اس کے نفاذ کے معاملات میں ایک اہم کردار فراہم کرنا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر نے وفد کو آگاہ کیا کہ ایف پی سی سی آئی نے فیڈریشن ہاؤس میںTVET اور ایف پی سی سی آئی کے مشترکہ سیکریٹریٹ کو نئے سرے سے فعال کیا ہے اور ایس ایم ایز اور وومن انٹر پرینیورز کے لیے کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں نئی ٹیکنالوجیز اور مینجمنٹ کی مہارتوں کے حوالے سے ہائی پروفائل ٹریننگ سیشن منعقد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2021 کے دوران پاکستان بھر میں تربیتی سیشن جاری رہیں گے۔EU TVET کے وفد کے سربراہ David Pearson نے TVET-SSP پروگراموں میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا؛ جبکہ سندھ اور بلوچستان کے ٹیم لیڈرThomas Lehmann نے تربیتی سیشن کے مقاصد اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے حاضرین کو آگا ہ کیا ۔اپنے پیغام میں ، FPCCI سے TVET-SSP کے فوکل پرسن، سلطان رحمان نے ای کامرس، ایمازون، سوشل میڈیا مارکیٹنگ وغیرہ جیسے آن لائن سیلنگ اور مارکیٹنگ ٹولز میں ہائی ٹیک ٹریننگز پر توجہ مرکوز کرنے کے مقاصد بیان کیے۔ایف پی سی سی آئی کے کنوینر برائے انٹرنیشنل فورمز امجد رفیع نے پاکستان میں یورپی یونین کے پروگرام TVET-SSP کو ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے دوبارہ فعال کرنے کو میاں ناصر حیات مگوں کی وژنری قیادت میں 2021 میں ایف پی سی سی آئی کے کامیابیوں کے سلسلے میں ایک سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ FPCCI اور TVET ستمبر تا دسمبر 2021 کے دوران مختلف یونیورسٹیوں کے اشتراک سے کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں جاب فئیرزکا انعقاد کرے گا۔سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر ایم اے جبار نے کہا کہ ہمیں علم اور جدید سوچ کے ذریعے کاروباری دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنا ہوگا۔ انہوں نے پاکستان میں الیکٹریشن، پلمبر اور بڑھئی جیسے پیشہ ور ٹیکنیشن تیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا؛ کیونکہ اس سے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔

 



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر