ٹائیگر3 کے لئے فلم انتظامیہ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے بڑے ناموں اور ایکشن سے بھرپور فلم ’ٹائیگر3‘ کے لئے پروڈیوسر کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ ٹائیگر3‘ کے لئے بھارتی شہر ممبئی میں ترکی کی طرز کا علاقہ بنایا جائے گا۔ یہ سیٹ اپریل کے پہلے ہفتے تک تیار ہوجائے گا۔رپورٹس کے مطابق فلم کے پروڈیوسر ادتیا چوپڑا نے پروڈکشن ڈیزائن ٹیم کو اس حوالے سے احکامات دے دیئے ہیں۔ سلمان اور کترینہ کے کچھ اہم ایکشن سینز اب یہیں شوٹ ہوں گے۔فلم کے ڈائریکٹر منیش شرما کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ سلمان خان اور کترینہ کیف کے متعدد ایکشن سینز میں جنگی ٹینک اور دستی بموں کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ حال ہی میں شروع کی گئی ہے۔ ابتدا میں شیڈول کے مطابق شوٹنگ استنبول میں شروع کی جانی تھی تاہم کورونا کی وجہ سے شیڈول میں تبدیلی کرنا پڑی۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر