دوران پروگرام افغان نیوز اینکر کے پیچھے کھڑے مسلح طالبان کی ویڈیو وائرل

کابل (نیشنل ٹائمز)افغانستان ٹیلی ویژن سے تعلق رکھنے والے میزبان میر وئیس حق دوست کی مسلح طالبان کے ساتھ پروگرام کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی ، 42 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں میزبان کے عقب میں7 مسلح طالبان کو کھڑے جبکہ ایک رکن کو میزبان کے قریب بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔وائرل ویڈیو سے متعلق افغان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے میزبان کا کہنا تھا کہ جب پروگرام آن ائیر ہوا تو مجھے دھمکی دی گئی تھی کہ میں نے مجاہدین کا مذاق اڑایا ہے۔نیوز اینکر کےمطابق چینل کی جانب سے پروگرام میں شریک ہونے والے طالبان کو سوال، پروگرام نشر ہونے سے قبل فراہم کر دیے گئے تھے جس کے جواب طالبان نے پروگرام سے قبل ہی لکھ کر دے دیے۔ ویڈیو سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس آزادی پر بھی سوال اٹھایا جا رہا ہے جس سے متعلق طالبان نے وعدہ کیا تھا کہ افغانستان میں اب کوئی بھی شخص بلا خوف و خطر کام کر سکے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی صحافی یالدا حاکم سمیت کئی صحافیوں کی جانب سے یہ ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جاچکی ہے۔یالدا حاکم نے اپنے ٹوئٹ میں وائرل ویڈیو پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ افغان ٹی وی پر کیا زبردست سیاسی مباحثہ ہو رہا ہے، مسلح طالبان میزبان کو دیکھ رہے ہیں، جبکہ میزبان اشرف غنی حکومت کے خاتمے پر گفتگو کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ امارت اسلامیہ کا کہنا ہے کہ افغان عوام کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔



  تازہ ترین   
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر