کورونا کے پھیلاؤ کے باعث یورپین ٹریول میپ میں بیلجیئم کا رنگ سرخ ہوگیا ہے۔

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)یہ ٹریول میپ یورپین سینٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول (ECDC) کا تیار کردہ ہے جس کا مقصد سیاحتی اور دیگر وجوہ سے آمدورفت کے پیش نظر اس علاقے میں کورونا کے پھیلاؤ کا مشاہدہ کرنا ہے تاکہ یورپین ادارے اور مقامی حکومتیں صورتحال کا بہتر اندازہ اور اس کا تدارک کر سکیں۔بیلجیئم میں دارالحکومت برسلز اور اس کا والونیا ریجن 19 اگست سے ہی ریڈ ہو چکا تھا، لیکن اب اس کا فلاندرز ریجن بھی اورنج سے ریڈ شکل اختیار کر گیا ہے۔ اس طرح اب بیلجیئم اس یورپین ٹریول میپ میں مکمل طور پر سرخ قرار دے دیا گیا ہے۔کورونا، یورپین ٹریول میپ میں بیلجیئم کا رنگ سرخ ہوگیاای سی ڈی سی ہر 2 ہفتے کے بعد یورپین سطح پر ٹریول میپ کی نئی کلر کوڈنگ جاری کرتا ہے۔ جس ملک یا علاقے میں ایک لاکھ شہریوں پر اگر مثبت کیسز 75 سے زائد ہوجائیں یا وہاں مجموعی شرح 4 فیصد سے زائد ہوجائے تو اس کا کلر سرخ قرار دے دیا جاتا ہے۔اسی طرح اگر مثبت کیسز 200 افراد فی ایک لاکھ سے زائد ہوجائے تب بھی یہ رنگ سرخ قرار پائے گا۔بیلجیئم میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے ادارے سائنسانو کے مطابق اس وقت بیلجیئم میں ہر ایک لاکھ شہریوں پر 200 سے زائد مثبت کیسز ہیں۔



  تازہ ترین   
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر