افغانستان کا فضائی آپریشن آج سے دوبارہ بحال ہونے کی توقع

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکا کے مکمل انخلا کے بعد 31 اگست سے بند افغانستان کا فضائی آپریشن آج بروز جمعہ سے بحال ہونے کی توقع ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں قطر ائیر فورس کا طیارہ اور ٹیکنیکل ٹیم گزشتہ 2 روز سے کابل میں موجود ہے جبکہ قطر ائیر فورس کی ایک اور خصوصی پرواز گز شتہ شام افغان دارالحکومت کابل پہنچی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کہ قطر سے مزید ماہرین کو کابل چھوڑ کر یہ پرواز واپس چلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قطر اور ترکی کے ایوی ایشن ماہرین کابل ائیرپورٹ کے فضائی ٹریفک کنٹرول سروس کو بحال کر نے میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔خیال رہےکہ امریکا کی جانب سے افغانستان سے انخلا کا آپریشن مکمل کرنے کے اعلان تک ایک لاکھ 23 ہزار افراد کابل ائیرپورٹ سے بیرون ملک روانہ ہو چکے ہیں جن میں غیر ملکیوں کی بڑی تعداد سمیت افغان شہری بھی شامل ہیں۔اس سے قبل ترکی کی جانب سے بھی کابل ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے میں دلچسپی ظاہر کی گئی تھی اور اس معاملے پر طالبان اور ترک حکام کے درمیان مذاکرات بھی ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر