امریکا میں ’آئیڈا‘ طوفان نے تباہی مچادی، 45 افراد ہلاک

نیو یارک (نیشنل ٹائمز) سمندری طوفان آئیڈا نے 6 ریاستوں میں تباہی مچادی جس سے 45 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکا میں سمندری طوفان آئیڈا نے 6 شمالی مشرقی ریاستوں میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہوگئے۔ سیلاب کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں جب کہ ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔طوفان آئیڈا امریکا کے مرکزی علاقوں تک آنے والا تاریخ کا پانچواں شدید ترین سمندری طوفان ہے۔ نیویارک میں 12 افراد کی ہلاکت تہہ خانوں سے باہرنہ نکلنے کے باعث ہوئیں، لوازیانا میں آئیڈا طوفان سےعمارتیں تباہ ہونے سے ایک لاکھ سے زائد گھربجلی سے محروم ہوگئے جب کہ نیوجرسی میں طوفان آئیڈا سے 23 افراد ہلاک ہوگئے۔خبرایجنسی کے مطابق نیوجرسی میں کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے اوربارش کے باعث زیادہ ترلوگ اپنی گاڑیوں میں پھنس گئے جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔ نیوجرسی، نیویارک اورمن ہٹن میں سیلاب کے باعث بڑی شاہراہیں بند ہوگئیں۔ طوفان کا رخ اب شمال کی جانب ہے اور نیو انگلینڈ میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔امریکی صدرجوبائیڈن نے طوفان آئیڈا کا ذمہ دار ماحولیاتی تبدیلی اورعالمی طور پر درجہ حرارت میں اضافے کو قراردیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لیے ملک کو تاریخی قسم کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔دوسری جانب ڈیلاویئر، نیو جرسی اور پنسلوینیا میں ٹورنیڈو واچ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ریاست ورجینیا اور ویسٹ ورجینیا میں گورنروں نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا ہے۔



  تازہ ترین   
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر