آج رات سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(نیوز ڈیسک) عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کے باعث بزدار حکومت نے پنجاب کے اہم شہریوں میں آج رات سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کی نئی لہر کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور، راولپنڈی اور گجرات میں پابندیوں اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں تمام سرکاری ونجی دفاتر 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کی پالیسی پر کار بند ہوں گے ۔ اس کے علاوہ پنجاب میں کاروباری مراکز شام 6 بجے بند جبکہ ہفتہ اور اتوار کام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مزارات ، درگاہیں اور سینما ہالز بھی مکمل طور پر بند ہوں گے جبکہ تمام تفریحی مقامات اور پارکس شام 6 بجے بند کر دیے جائیں گے ۔ادھر اسلام آباد میں وبا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ، دارلحکومت میں مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 5 تک پہنچ گئی ۔این سی اوسی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں وبا سے 46 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 13 ہزار 476 ہوگئی ۔ملک میں 24 گھنٹے میں وبا کے 2 ہزار 338 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ پاکستان میں وبا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 19 ہزار 764 ہوگئی ، اس طرح ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 2 ہزار 536 ہوگئی ۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر