امریکا کا طالبان کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف کارروائیوں کا عندیہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ینٹاگون: امریکا نے افغانستان میں طالبان کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کا کہنا تھا کہ امریکا مستقبل میں افغان طالبان کے ساتھ مل کر افغانستان میں داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کاررائیوں میں حصہ لے سکتا ہے۔امریکی جنرل نے کہا کہ طالبان کے ساتھ محدود روابط ہیں جس کا مقصد افغانستان سے شہریوں کا محفوظ انخلا ممکن بنانا تھا کیوں کہ یہ ضروری نہیں کہ جنگ میں جیسا آپ چاہتے ہوں ویسا ہی ہو بلکہ اپنے مشن اور فورسز کو پیش خطرات کو کم کرنے کے لیے فیصلہ کرنا پڑتے ہیں۔اس موقع پر امریکی وزیر دفاع جنرل لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے ہر ممکن کام کریں گے تاہم داعش کے خلاف کارروائی کے لیے طالبان سے تعاون کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، اس کے علاوہ طالبان حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے بارے میں آئندہ چند دنوں میں پالیسی واضح ہوگی۔



  تازہ ترین   
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر