بولی وڈ ہدایت کار فرح خان کورونا سے متاثر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بولی وڈ ہدایت کار فرح خان کورونا سے متاثر بولی وڈ فلم ساز اور کوریوگرافر فرح خان بھی عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس سے متاثر ہوگئیں۔انہوں نے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کی۔انسٹاگرام اسٹوری میں فرح خان نے لکھا کہ میں حیران ہوں کہ ایسا اس لیے ہوا کیونکہ میں نے اپنا ‘کالا ٹیکا’ نہیں لگایا تھا۔فرح خان نے لکھا کہ ویکسین لگوانے کے بعد اور ویکسن لگوانے والے لوگوں کے ساتھ کام کرنے باوجود میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی لکھا کہ اگر میں کسی کو بھول گئی ہوں (میری بڑھتی عمر اور کم ہوتی یادداشت کی وجہ سے) تو برائے مہربانی اپنا ٹیسٹ کروا لیں۔ امید کرتی ہوں کہ جلد صحت یاب ہو جاؤں گی۔خیال رہے کہ 3 روز قبل فرح خان کو شلپا شیٹی کے ساتھ سپر ڈانسر 4 کی شوٹنگ کراتے دیکھا گیا تھا۔انہوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ کون بنے گا کروڑ پتی13 کی خصوصٰی قسط کی شوٹنگ بھی کروائی تھی۔فرح خان ان دنوں زی کامیڈی شو میں جج کے فرائض سرانجام دے رہی تھی اور اب ان کی جگہ اگلی اقساط میں میکا سنگھ جج ہوں گے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر