طالبان کے قبضے سے قبل بائیڈن اور غنی کے درمیان آخری بار کیا بات ہوئی؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)طالبان کے افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قبضے سے قبل امریکا کے صدر جوبائیڈن اور سابق افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ہونے والی آخری فون کال سے متعلق انکشافات سامنے آئے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کی جانب سے امریکی اور افغان صدور کے درمیان ہونے والی آخری فون کال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آخری فون کال میں اشرف غنی کی جانب سے امریکی صدر سے فضائی مدد مانگی گئی تھی جس پر امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم فضائی مدد ضرور کریں گے لیکن اس وقت جب ہمیں جنگی منصوبے کا علم ہو۔رپورٹ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں صدر جوبائیڈن نے اشرف غنی کو یہ بھی کہا تھا کہ دنیا میں تاثر ہے کہ آپ کے پاس طالبان سے لڑنے کے لیےکوئی پلان نہیں ہے، ہمیں یہ تاثر دورکرنا ہو گا۔ حالیہ انکشافات کے پیش نظر یہ سوالات بھی جنم لے رہے ہیں کہ کابل پر طالبان کے قبضے سے پہلے ہی امریکا اور اشرف غنی میں بھروسےکا فقدان پیدا ہو چکا تھا۔خیال رہے کہ طالبان نے 15 اگست 2021 کو افغان دارالحکومت کابل پر بھی قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد وہاں موجود امریکی فوجی اور افغان صدر اشرف غنی سمیت متعدد اہم حکومتی عہدے دار ملک سے فرار ہو گئے تھے۔



  تازہ ترین   
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر