بھارتی اداکار سدھارتھ شُکلا دل کے دورے کے باعث چل بسے

ممبئی(نیشنل ٹائمز)بھارتی ٹی وی کے معروف اداکار سدھارتھ شُکلا دل کے دورے کے باعث چل بسے۔بھارتی ٹی وی کا جانا پہچانا چہرہ اور بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا دل کے دورے کے باعث چل بسے ان کی عمر صرف 40 برس تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں کوپر اسپتال کی انتظامیہ نے اداکار سدھارتھ کی موت کی خبر کی تصدیق ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق سدھارتھ شکلا نے سونے سے قبل کچھ دوائیں کھائی تھیں اور اس کے بعد وہ جاگے ہی نہیں۔ بعد ازاں اسپتال نے تصدیق کی کہ سدھارتھ شکلا کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اداکار کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔ جس کے بعد ان کی لاش گھر والوں کے حوالے کردی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ شکلا کو آج (جمعرات) کی صبح دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔ سدھارتھ شکلا کی اچانک موت کی خبر ان کے مداحوں پر بجلی بن کر گری ہے اور ان کے چاہنے والوں سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کے فنکار بھی صدمے میں ہیں۔واضح رہے کہ سدھارتھ شکلا بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے ’’بالیکا ودھو‘‘، ’’دل سے دل تک‘‘ رئیلیٹی شو ’’بگ باس‘‘، ’’خطروں کے کھلاڑی‘‘ اور ’’جھلک دکھلا جا 6‘‘ میں نظر آئے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کرن جوہر کی فلم ’’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘‘ میں بھی کام کیا تھا۔ بگ باس 13 جیتنے کے بعد سدھارتھ شکلا کو بے حد مقبولیت ملی تھی اور ان کا شمار بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر