چیئرمین سینیٹ الیکشن: شرمیلا فاروقی نے یوسف رضا گیلانی کو فاتح قرار دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کو فاتح قرار دے دیا۔چیئرمین سینیٹ کے انتخابی نتائج میں اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی شکست کو تسلیم نہ کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی اور مختصر پیغام جاری کیا ہے۔شرمیلا فاروقی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یوسف رضا گیلانی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ سیاہ رنگ کے پینٹ کوٹ میں ملبوس ہیں۔پی پی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’دی وینر‘ یعنی اُنہوں نے شکست کے باوجود بھی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ الیکشن میں فاتح قرار دیا ہے۔اس کے ساتھ ہی شرمیلا فاروقی نے اپنے ٹوئٹ میں ’وکٹری‘ یعنی فتح والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار صادق سنجرانی سینیٹ کا الیکشن جیت کر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں۔صادق سنجرانی نے 48 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر