نوکیا نے اپنے سمارٹ فونز کی قیمت میں 35000روپے تک کمی کر دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بڑی کمپنی نے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا نوکیا کے اسمارٹ فونز ماضی میں پاکستان میں کافی پسند کیے جاتے تھے تاہم کئی برس اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی شکل میں واپسی کے بعد وہ مقبولیت پھر حاصل نہیں ہوسکی،اب پاکستان میں نوکیا فونز کی قیمتوں میں نمایاں قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا اور لگ بھگ تمام ماڈلز کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔پاکستان میں نوکیا فونز کے آفیشل ڈسٹری بیوٹر ایڈوانس ٹیلی کام کی جانب سے نوکیا کے مختلف فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ویب سائٹ پر کیا گیا۔اب پاکستان میں دستیاب نوکیا کا سب سے مہنگا فون نوکیا 8.3 فائیو جی ایک لاکھ 15 ہزار روپے کی بجائے 75 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا،نوکیا 8.1 کی قیمت 69 ہزار 900 روپے کی بجائے 46 ہزار 900 روپے ہوگی۔نوکیا 7.2 کی قیمت میں 11 فیصد کمی کی گئی ہے اور اب یہ 39 ہزار 999 روپے کی بجائے 35 ہزار 500 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ نوکیا 7.1 33 ہزار 900 روپے کی بجائے 31 ہزار کا ہوگیا ہے۔نوکیا 7 پلس 36 ہزار 800 روپے سے کم ہوکر 29 ہزار 900 روپے، نوکیا 6.2 کی قیمت 29 ہزار 999 روپے سے کم ہوکر 28 ہزار 999 روپے اور نوکیا 5.4 کی قیمت 31 ہزار 999 روپے سے کم ہوکر 29 ہزار 999 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح نوکیا 6.1 پلس کی قیمت 28 ہزار 800 سے کم ہوکر 26 ہزار روپے، نوکیا 5.3 کی قیمت 28 ہزار 999 روپے سے کم ہوکر 25 ہزار 899 روپے جبکہ نوکیا 3.4 کی قیمت 23 ہزار 750 روپے سے کم ہوکر 21 ہزار 499 روپے ہوگئی ہے۔نوکیا جی 10 کی قیمت 4 فیصد کمی کے بعد 20 ہزار 999 روپے کی بجائے 20 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے، نوکیا 5.1 پلس 22 ہزار 900 روپے سے کم ہوکر 19 ہزار 999 روپے اور نوکیا 2.4 کی قیمت 18 ہزار 900 روپے سے کم ہوکر 18 ہزار 144 روپے ہوگئی ہے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر