ویکسی نیشن کے باجوود دنیا میں کورونا کے وار،24 گھنٹے میں 5 لاکھ مریض ،10 ہزار اموات رپورٹ

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) : ویکسی نیشن کے باوجود کورونا کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں۔24 گھنٹے کے دوران دنیا میں کورونا کے 5 لاکھ سے زائدمریض آئے جبکہ 10 ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔ کورونا دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں 11کروڑ 96 لاکھ سے زائد افراد ک ومتاثر کرچکا۔ 26لاکھ51ہزارسے زائد افراد وائرس سے لقمہ اجل بن چکے۔9کروڑ62لاکھ55 ہزارسے زائد مریض صحت یاب ہوچکے .۔وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے۔ایک امریکی تحقیق کے مطابق ،،امریکا میں ہر پانچویں شخص کا رشتہ دار کورونا میں ہلاک ہوا۔بھارت کی کئی ریاستوں میں کورونا کی دوسری لہر آگئی ہے۔ ویکسی نیشن کے باوجود کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ کورونا کیسزبڑھنے پر بھارت کی کئی ریاستوں میں دوبارہ سے لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔دوسری طرف خون جمنے کے واقعات پر کئی ممالک میں برطانوی کورونا ویکسین کا استعمال روک دیا گیا جبکہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کورونا ویکسین ایسٹرا زینیکا کا استعمال روکنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ادھر پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچادی ہے۔24گھنٹے میں 2ہزار 338نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔متاثرین کی تعداد 6لاکھ 2ہزار 536 تک جا پہنچی،، مزید 46 افراد کی وائرس سے جان چلی گئی ۔این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق اموات کی تعداد 13ہزار 476ہوگئی ۔ پنجاب کے چار شہروں میں 200 کے قریب مریضوں میں برطانوی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ملک میں کوروناکےایکٹوکیسزکی تعداد19ہزار764ہوگئی۔ گجرات میں کورونامریضوں کی تعدادمیں خطرناک حدتک اضافہ ہوا ہے۔ گجرات میں آکسیجن بیڈزسوفیصدبھرےہوئےہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 42 ہزار 9999 ٹیسٹ کی گئے ۔ جن میں سے 2 ہزار 3 سو 38 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ کیسز کی مثبت آنے کی شرح 5.5 فیصد ہوگئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر