پاکستان میں موبائل فون انڈسٹری کا آغاز، سالانہ کروڑوں فون بنانے کی تیاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان میں 2020 میں دو کروڑ 30 لاکھ سے زائد موبائل فونز درآمد کیے گیے تھے، اس درآمد پر آنے والے اخراجات پر کمی پانے اور موبائل فون کی مقامی صنعت کو فروغ دینے کے لیے وفاقی حکومت نے رواں برس کے آغاز میں آٹو پالیسی کی طرز پر موبائل پالیسی متعارف کروا کے پاکستان میں سستے اور درمیانی نوعیت کے موبائل کی مینو فیکچرنگ کے لیے مراعات کا اعلان کیا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق جنوری سے جولائی 2021 کے دوران پاکستان میں ایک کروڑ 22 لاکھ 70 ہزار موبائل فونز تیار کیے گئے جبکہ اسی عرصے میں درآمد شدہ موبائل فون کی تعداد 82 لاکھ 90 ہزار ریکارڈ کی گئی۔ان ٹیکس مراعات اور نئی موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کے آنے کے بعد سے 19 کے قریب موبائل کمپنیاں اپنے موبائل پاکستان میں بنانے کے سلسلے میں لائسنس حاصل کر چکی ہیں۔واضح رہے کہ اس وقت ملک میں 33 سے زائد موبائل اسمبلنگ پلانٹس کام کر رہے ہیں، جہاں بیرون ممالک سے درآمد موبائل فونز اسمبل کیے جاتے ہیں۔نئی پالیسی میں حکومت نے موبائل کمپنیوں کو پابند کیا ہے کہ وہ دو سال میں اپنے پلانٹس کی اتنی صلاحیت پیدا کریں کہ موبائل فون کے مختلف پرزوں کی مقامی طور پر پیداوار شروع کی جا سکے۔پاکستان موبائل فون مینوفیکچررز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہدایت پراچہ نے اردو نیوز کو بتایا ہے کہ ’حکومت کی طرف سے موبائل مینوفیکچررز کو پرزہ جات بنانے کا کہا گیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد کوئی کمپنی پرزہ جات بنانے کا ایک الگ پلانٹ لگا کر متعدد مینوفیکچررز کو بنیادی پرزے فراہم کرنا شروع کر دے گی۔‘پاکستان میں موبائل فون بنانے والی کمپنیوں میں اس وقت اوپو، ویوو، ریئل می، ہواوئی اور انفنیکس سرفہرست ہیں۔ اس حوالے سے انفنیکس کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ انفنیکس 2014 سے پاکستانی مارکیٹ میں کام کر رہا ہے۔کمپنی نے پاکستان میں پہلا موبائل اسمبلنگ پلانٹ لگایا جو ڈیڑھ سال سے فعال ہے۔ اس وقت پاکستان میں انفنیکس کے تین پلانٹس کام کر رہے ہیں جن کی تعداد میں اضافے کا قوی امکان ہے۔10 منٹ میں بیٹری مکمل چارج کرنے والا چارجرانفنیکس کمپنی ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی پاکستان میں اعلیٰ معیار کے موبائل فون متعارف کروا رہی ہے۔ حال ہی میں انفنیکس نے کانسیپٹ فون متعارف کروایا جو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے، اپنے طاقتور 160 واٹ چارجر کی بدولت یہ فون محض 10 منٹ میں 4 ہزار ایم اے ایچ بیٹری کو مکمل چارج کر سکے گا۔
کمپنی نے سالانہ پیداوار کے حوالے سے معلومات بتانے سے اجتناب کیا تاہم ذرائع کے مطابق انفنیکس کا سب سے بڑا پلانٹ ایک سال میں 30 لاکھ فون بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دوسری جانب، پاکستانی مارکیٹ میں نسبتاً نئے فون مینوفیکچرر ریئل می کے ترجمان نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’گو کہ ریئل می نے 2019 میں پاکستان میں پراڈکٹس لانچ کیں، تاہم 2020 میں انہوں نے پاکستان میں سب سے زیادہ 10 لاکھ موبائل فون فروخت کیے۔‘

 

 

 



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر