ملک میں بے ہودہ میوزک شروع کرنے اور اربوں روپے کمانے والے کو آج مذہب یاد آ رہا ہے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق کی طرف سے نئے دور کی ماؤں کی تربیت پر تنقید کے معاملے پر جواد احمد بھی سامنے آ گئے ہیں، ابرار الحق نے کہا تھا کہ جب ہم چھوٹے تھے تو اُس وقت کی مائیں بچوں کو گود میں لے کر کلمہ اور اللہ تعالیٰ کا نام سُنا کر سُلایا کرتی تھیں اور بچے فوراً سو بھی جاتے تھے لیکن آج کل کی مائیں بچوں کو فون تھما دیتی ہیں جس پر بے بی شارک ڈو ڈو چل رہا ہوتا ہے۔ اس بیان پر سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی، کسی نے ابرار الحق کو ماضی کے گانوں کے بول یاد کروائے تو کسی نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، گلوکار جواد احمد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کا کہا کہ پاکستان میں گھٹیا اور بے ہودہ میوزک شروع کرنے اور اس سے اربوں روپیہ بنانے والوں کو آج مذہب یاد آ رہا ہے، میں جانتا ہوں کہ یہ منافق لوگ کتنے غلیظ کرداروں کے مالک ہیں جو آج یہ بک بک کر رہے ہیں، اگر ماؤں کی لوریوں سے فرق پڑتا ہوتا انہیں سن کر ایسے گھناؤنے کردار جنم نہ لیتے، آج یہ مذہبی باتیں کرکے نیک بن رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر