کورونا کی تیسری لہر، مزید 4 علاقوں میں لاک ڈاؤن

پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور میں بھی کورونا وائرس کی تیسری لہر آگئی ہے ۔ کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر پشاور کے مزید 4علاقوں میں مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آج شام 6بجے سے کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن لگایا جائیگا ۔حیات آباد فیز 1،فیز 6،گلبہار نمبر 4اور ڈیفنس کالونی میں مختلف مقامات پر لاک ڈاؤن نافذ کیا جائیگا۔متاثرہ علاقوں میں اشیاءضروریہ، ادویات، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ متعلقہ علاقوں کی مساجد میں صرف5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی ۔خلاف ورزی کر نے والوں کےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ پنجاب کے لاہور سمیت 5 اضلاع کو بھی ہائی رسک قرار دے دیا گیا ہے، 5 فیصد سے زائد شرح کے اضلاع میں آج شب سے اگلے 15 روز تک سخت ایس او پیز لگانے کااعلان کیا گیا ہے۔ان اضلاع میں تعلیمی اداروں، پارکس، ان ڈور شادی ہالز، میلوں اور زیادہ رش والی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ مارکیٹیں شام 6 بجے تک بند کر دی جائیں گی، صوبے میں 547 مزارات اور کھیلوں کی تمام سرگرمیاں بند کر دی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر