نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ، شائقین کو بھی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دیدی گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 اور ون ڈے سیریز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیمز میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔پی سی بی سے جاری اعلامیے کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 3 ون ڈے اور 5 ٹی20 میچز پر مشتمل دوطرفہ سیریز میں شرکت کے لیے 11 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔فیصلے کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول تینوں ایک روزہ بین الاقوامی میچز کے لیے کُل 4500 جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول پانچ ٹی20 انٹرنیشنل میچز کے لیے کُل 5500 تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔سیریز کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 17, 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ پانچ ٹی20 انٹرنیشنل میچز 25، 26 اور 29 ستمبر، یکم اور تین اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔تاہم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے شرط عائد کی ہے کہ صرف کووڈ-19 ویکسین کی خوراکیں مکمل کرنے والے تماشائیوں کو ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔این سی او سی کی جانب سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دیے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی ٹکٹنگ پالیسی کا اعلان بھی جلد کردے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کو کھیلوں کے کسی بھی ایونٹ کا حقیقی اثاثہ مانا جاتا ہے اور ان کی محدود تعداد میں بھی اسٹیڈیم آمد ایونٹ کو چار چاند لگا دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ این سی او سی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کے درمیان آٹھ میچز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی ہے۔وسیم خان نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ اب کرکٹ فینز دونوں ٹیموں کو 18 سال بعد پاکستان میں مدمقابل دیکھنے کے لیے کووڈ-19 ویکسنیشن کے عمل کو بھی تیزی سے مکمل کریں گے اور تماشائیوں کو اعلیٰ معیار کے کرکٹ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے جہاں وہ اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں، سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان کا اسکواڈ 8 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گا جہاں ایک روزہ قرنطینہ کے بعد قومی اسکواڈ 10 ستمبر کو ٹریننگ کا آغاز کردے گا۔پی سی بی نے نیوزی لینڈ سے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کو فیملیز اپنے ہمراہ لانے کی اجازت دے دی ہے۔سیریز میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا ٹاس دوپہر 2 بجے ہوگا اور میچ کی پہلی اننگز دوپہر ڈھائی بجے اور دوسری اننگز شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گی جبکہ ٹی20 میچز کا ٹاس شام ساڑھے چھ بجے ہو گا۔یہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کا 2002 کے بعد پہلا دورہ پاکستان ہے جہاں اس سے قبل 2002 میں ٹیم ہوٹل کے قریب بم دھماکے میں 14 افراد کی ہلاکت کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم وطن واپس لوٹ گئی تھی۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر