اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آئرش حکومت نے پاکستان سمیت 23 ممالک کو سفری ریڈ لسٹ سے نکال دیا۔ریڈ لسٹ سے نکلنے والے ممالک میں پاکستان، روس، جنوبی افریقہ، بھارت، بنگلا دیش ،ملائشیا، قازقستان، تیونس، زمبابوے، جارجیا شامل ہیں۔ ان ممالک سے آئرلینڈ جانے والےمسافروں کو اب لازمی ہوٹل قرنطینہ نہیں کرنا ہوگا، ریڈ لسٹ سے آؤٹ ممالک سے آئے مسافروں کے پاس مکمل ویکسینیشن ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ریڈ لسٹ سے آؤٹ ممالک کے مسافروں کے پاس کوروناصحتیابی، منفی پی سی آر رپورٹ کا ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ریڈ لسٹ سے نکالے جانے والے ممالک سے آئےمسافروں کو گھر پر5روز قرنطینہ کرنا ہوگا، مسافر پی سی آر رپورٹ منفی آنے پر قرنطینہ ختم کرسکیں گے۔



