اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایل این جی گیس پائپ لائن منصوبے پر پاک روس تکنیکی مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا ۔مذاکرات میں دونوں ممالک کے تکنیکی سطح کے افراد نے شرکت کی ۔فریقین نے پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے پر اب تک کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ۔ ترجمان وزارت توانائی کے مطابق مذاکرات میں تکنیکی سٹڈیز اور سروے کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔فریقین نے فیلڈ سروے اور دیگر سٹڈیز سمیت پلاننگ ورک میں مزید تیزی لانے پربھی اتفاق کیا ۔مذاکرات میں پائپ لائن کے تکنیکی پہلووں اور ڈیزائن پیرامیٹرز پر بھی مشاورت کی گئی ۔پائپ لائن کو سندھ میں زیر زمین گیس سٹوریج سے منسلک کرنے کی شقوں کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ترجمان کے مطابق مذاکرات میں گیس پائپ لائن کو ملتان میں ٹاپی منصوبے کے کراسنگ پوائنٹ سے منسلک کرنے پر بھی بات چیت کی گئی ۔دونوں ممالک نے ڈیزائن ڈاکومنٹس پر معلومات اور ڈیٹا کا تبادلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ۔
ایل این جی گیس پائپ لائن منصوبے پر پاک روس تکنیکی مذاکرات کا پہلا دور ختم ، فریقین سٹڈیز اور سروے تیز کرنے پر متفق



