برطانیہ نے اپنی ٹریول لسٹ اپ ڈیٹ کردی ، پاکستان بدستور ریڈ لسٹ پر موجود

لندن(نیشنل ٹائمز)برطانیہ نے اپنی ٹریول لسٹ اپ ڈیٹ کردی ہے ، جس کے مطابق پاکستان بدستور ریڈ لسٹ پر موجود ہے، جسے دیکھ کر پاکستانی کمیونٹی میں مایوسی کی شدید لہر دوڑ گئی ہے۔ کمیونٹی کو پوری امید تھی کہ پاکستان اس مرتبہ ریڈ لسٹ سے عنبر پر آجائے گا، برطانیہ نے 9 اپریل سے پاکستان سمیت 4 ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی ریڈ لسٹ کے دیگر ممالک میں فلپائن، کینیا اور بنگلا دیش شامل تھے، ریڈ لسٹ والے ممالک سے صرف برطانوی شہریوں یا قیام کی اجازت رکھنے والے افراد کو آنے کی اجازت ہے۔ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں کو 10 دن ہوٹل میں قرنطینہ میں رہنا ہوگا، ہوٹل میں قرنطینہ کے اخراجات میں بھی تقریباً 400 پاؤنڈ کا اضافہ کردیا گیا تھا۔ برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے2 ہفتوں بعد بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا، 8 اپریل کو بھارت کو ریڈ سے عنبر ٹریول لسٹ میں شامل کردیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر