ہفتے میں دو بار مچھلی کھائیں، دل توانا رکھیں

اونٹاریو(نیوز ڈیسک) امراضِ قلب میں مبتلا یا فالج کے خطرے میں گھرے خواتین و حضرات اگر ہفتے میں دو مرتبہ مچھلی کھائیں تو اس سے دل کو توانا رکھنے کے ساتھ ساتھ امراضِ قلب کو بہت حد تک روکا جاسکتا ہے۔دنیا کے 60 ممالک میں لاکھوں افراد پر کئے گئے مطالعے کے بعد اس حقیقت کے مزید ثبوت ملے ہیں کہ اگر تیل والی (آئلی) مچھلیوں کو ہفتے میں کم ازکم دو مرتبہ کھایا جائے تو یہ دل کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہوتی ہیں اور فالج سے بھی بچاتی ہیں۔تیل بردارمچھلیوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ وسیع مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ اب مک ماسٹر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس ضمن میں دنیا بھر میں ہونے والی تحقیق کا میٹا اینالسِس کے ذریعے جائزہ لیا گیا ہے۔تحقیق میں شامل سائنسداں اینڈریو مینٹے نے کہا ہے کہ مچھلی دل کے مریضوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔شمالی امریکا، چین، جاپان اور یورپ میں 192000 افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا جن میں 52 ہزار دل کے مریض بھی شامل تھے۔ ان میں سے جن افراد نے ہفتے میں کم سے کم دومرتبہ مچھلی کا استعمال کیا ان کا دل تندرست اور توانا دیکھا گیا۔ اسی طرح مچھلی کھانے والوں میں فالج سے متاثر ہونے کے خطرات بھی کم دیکھے گئے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر