کراچی(نیشنل ٹائمز)زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں طویل دورانیے کے بعد آج ڈالر کی اڑان تھم گئی۔ ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک بار پھر 166 روپے سے نیچے آگئے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے 2.8 ارب ڈالر کے سستے قرضے وصول ہونے اور ملکی زرمبالہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچنے کے مثبت اثرات انٹربینک مارکیٹ میں دو روزہ وقفے کے بعد مرتب ہوئے۔آج ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 46 پیسے کی کمی سے 165.81 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 40 پیسے کی کمی سے 166.40 روپے پر بند ہوئی۔
ڈالر کی اڑان تھم گئی،ایک بار پھر 166 روپے سے نیچے



