‘پروڈیوسرز کی بیویاں میری ساڑھی کا مذاق اڑاتیں اور جملے کستی تھیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ ہیما مالنی نے انکشاف کیا کہ پروڈیوسرز کی بیویاں ان کے فیشن سینس اور ساڑھی کے انتخاب پر مذاق اڑایا کرتی تھیں۔آج کل بھارتی میڈیا پر ہیما مالنی کے ایک پرانے انٹرویو کے چرچے ہیں جس میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اکثر تقریبات میں روایتی ساڑھی پہن کر جاتی تھی، وہاں زیادہ تر پروڈیوسرز کی بیویاں پنجابی تھیں جو میری ساڑھی اور بلاؤز کا مذاق اڑاتی تھیں اور جملے کستی تھیں کہ وہ دیکھو مدراسن آگئی۔ہیما مالنی نے گفتگو کے دوران بتایا تھا کہ مجھے ساڑھی پہننے کی عادت میری والدہ نے ڈلوائی تھی، شروع میں مجھے ساڑھی پسند نہیں تھی لیکن میری والدہ نے ایک نہ سنی اور مجھے ساڑھی پہننے پر زور دیا اور پھر یہ میری عادت بن گئی۔



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر