سعودی عرب نے چین کی تیار کردہ کووِڈ 19 ویکسین سائنو فارم یا سائنو ویک لگوانے کی منظوری دے دی

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب نے منظور شدہ ویکسین کے بوسٹر ڈوز کے ساتھ چین کی تیار کردہ کووِڈ 19 ویکسین سائنو فارم یا سائنو ویک لگوانے کی منظوری دے دی ہے۔سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں پہلے ہی چار ویکسین فائزر، ایسٹرازینیکا، موڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن کو لگوانے کی منظوری دی گئی تھی۔سعودی وزارت صحت نے کہا کہ جنہوں نے اپنی ویکسینیشن سائنو فارم یا سائنو ویک کے ساتھ مکمل کی ہے انہیں سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ انہوں نے ریاض سے منظورہ شدہ ویکسین کا بوسٹر ڈوز لگوایا ہو۔علاوہ ازیں سعودی عرب نے کورونا سے متعلق پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے پاکستان سمیت ان ممالک کے رہائشیوں کو ریاض کے لیے سفر کی اجازت دے دی جنہوں نے کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی دونوں خوارکیں لگوالی ہیں۔سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ صرف ان لوگوں کے لیے قابل اطلاق ہے جن کے پاس رہائشی اجازت نامہ (اقامہ) ہے اور سعودی عرب سے مکمل ویکسینیشن کراچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق فی الحال سفری پابندی کا سامنا کرنے والے ممالک میں بھارت، پاکستان، انڈونیشیا، مصر، ترکی، ارجنٹائن، برازیل، جنوبی افریقہ، متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا، ویتنام، افغانستان اور لبنان شامل ہیں۔اس میں مزید کہا گیا کہ حکام نے پہلے سعودی شہریوں، غیر ملکی سفارت کاروں اور طبی عملے اور ان کے اہل خانہ کو سفری پابندی کا سامنا کرنے والے ممالک سے براہ راست داخلے کی اجازت دی تھی۔دوسری جانب ریاض میں پاکستانی سفارت خانے نے سعودی حکام کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے اسے ایک خوش آئند فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اس حمایت کے لیے شکر گزار ہے۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں سعودی عرب نے غیر ملکی مسافروں کو مکمل طور پر سائنو فام یا سائنوویک ویکسین لگوانے کے بعد ہی داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا بشرطیکہ وہ سعودی عرب سے منظور شدہ 4 ویکسینوں میں سے کسی ایک کا بوسٹر ڈوز بھی لگواچکے ہوں۔سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسینز فائزر، ایسٹرازینیکا، موڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن کی مکمل خوراکیں لگوانے والے افراد ‘بغیر قرنطینہ’ ملک میں داخل ہوسکتے ہیں۔ساتھ ہی ان افراد کو 72 گھنٹوں کے اندر کروایا گیا پولیمیریس چین ری ایکشن (پی سی آر) ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہونے کی رپورٹ ثبوت کے طور پر فراہم کرنی ہوگی اور ان کی تفصیلات حکام صحت کے پاس رجسٹرڈ ہونی چاہئیں۔عالمی امور و معاملات سے الگ تھلگ رہنے والی سلطنت نے 2019 میں پہلی مرتبہ سیاحت کے لیے ویزے جاری کیے تھے، جس کا مقصد دنیا میں اس کا بہترین تصور پیدا کرنا اور سیاحوں کو راغب کرنا تھا۔ستمبر 2019 سے مارچ 2020 کے دوران سعودی عرب نے 4 لاکھ ویزے جاری کیے لیکن عالمی وبا نے یہ رفتار ختم کردی اور سرحدیں بند کردی گئیں۔کورونا وائرس کے باعث عمرہ اور حج کا فریضہ بھی بری طرح سے متاثر ہوا جس سے عام حالات میں سعودی عرب کو سالانہ تقریباً 12 ارب ڈالر کا ریونیو حاصل ہوتا ہے۔فی الحال صرف سعودی عرب کے شہریوں اور مقیم افراد کو عمرے کی اجازت ہے جنہوں نے ویکسین کی مکمل خوراکیں لگوالی ہوں۔حکومت نے سیاحت کی بحالی، کھیلوں اور تفریحی ایونٹس کی میزبانی کے لیے ملک بھر میں ویکسی نیشن مہم تیز کردی ہے، عالمی وبا کے باعث یہ تمام شعبے متاثر ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر