کابل سے انخلا میں غیرمعمولی تیزی، 24 گھنٹوں میں 106 پروازوں کی آمد و روانگی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کابل سے لوگوں کے انخلا کے عمل میں غیرمعمولی تیزی ہوگئی ہے، افغانستان کے حامدکرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پچھلے 24 گھنٹوں میں 106 خصوصی پروازوں کی آمد و روانگی ہوئی۔افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد ملکی اور غیر ملکی باشندوں کے انخلا کے عمل میں غیرمعمولی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران افغانستان کے حامدکرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امریکی ائیر فورس سمیت مختلف ممالک کی ائیر فورسز اور دیگر 106 طیاروں نے لینڈنگ اور ٹیک آف کیا، جن میں 98 پروازیں مخلتف ملکوں کی ائیرفورسز کی تھیں۔ کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آمد اور روانگی کے بورڈ کے مطابق ائیر پورٹ کے رن وے خاص طور پر رات کے وقت انتہائی مصروف رہے۔ افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق 22 اگست کی رات 10 بجے سے لے کر 23 اگست کی رات 10 بجے تک کابل ائیر پورٹ پر 55 طیاروں کی لینڈنگ ہوئی جبکہ 52 طیاروں نے ٹیک آف کیا۔امریکی ائیر فورس کے سب سے زیادہ 67 طیاروں کی آمد اور روانگی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ رائل ائیر فورس کی 10 لینڈنگ اور ٹیک آف ہوئے، ترکش ائیر فورس کے 3، اسپین ائیر فورس کی 2، رائل نیوزی لینڈ ائیرفورس کی 2، رائل آسٹریلین ائیرفورس کی 4 پروازوں نے لینڈنگ اور ٹیک آف کیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گلوبل ایکس کی 6 پروازوں کی آمد و روانگی ریکارڈ کی گئی۔ افغانستان کی کمرشل ائیرلائن کام ائیر کی بھی 3 لینڈنگ اور ایک ٹیک آف ہوا۔ اس کے علاوہ کال سائن کے بغیر 4 طیاروں نے لینڈنگ اور ٹیک آف کیا جبکہ جارجیا سے بھی 4 کارگو طیاروں کی آمد اور روانگی مانیٹر کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر