پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کی پوزیشن میں آگیا

کنگسٹن: ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔کنگسٹن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز 39 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی لیکن قومی بولرز کے سامنے کوئی بھی بلے باز ٹک نہ سکا، پوری ٹیم 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 6،محمد عباس نے 3 اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 152 رنز کی برتری کے ساتھ شروع کی، عمران بٹ اور عابد علی پر مشتمل قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی نے نسبتاً بہتر بیٹنگ کی، عمران بٹ37 اور عابد علی 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی نے 22، بابر اعظم 33، حسن علی 17 اور فہیم اشرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 176 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی۔ جیسن ہولڈ اور الزاری جوزف نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کریگ بریتھ ویٹ اور کائل مئیرز نے ایک ایک پاکستانی کھلاڑی آؤٹ کیا۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 329 رنز کا ہدف دیا۔ ویسٹ انڈیز نے کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رنز بنائے ہیں، کائل پاویل 23 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے ہیں جب کہ کریگ بریتھ ویٹ 17 اور الزاری جوزف 8 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔کنگسٹن ٹیسٹ کے آخری دن کا کھیل ابھی باقی ہے اور پاکستان کو سیریز برابر کرنے کے لئے 9 وکٹیں جب کہ ویسٹ انڈیز کو میچ اور سیریز جیتنے کیلئے مزید 280 رنز درکار ہیں۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر