کورونا پیکیج، پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالر مل گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو2 ارب77کروڑ ڈالر مل گئے ہیں۔رکن ممالک کو رقوم کی منتقلی کے بارے میں جاری کردہ آئی ایم ایف کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آج تاریخی دن ہے، کورونا امدادی پیکیج کے تحت رکن ممالک نے 650 ارب ڈالر وصول کر لئے ہیں۔اس رقم کی منتقلی سے عالمی معیشت میں اعتماد اور استحکام آئے گا اور عالمی معیشت دوبارہ ابھرے گی اور آئی ایم ایف کے رکن ممالک اِس رقم کو غیر مشروط طور پر استعمال کر سکتے ہیں تاہم قرض لینے والے ممالک پر منحصر ہے وہ اس رقم کو کس طرح استعمال کریں گے۔رکن ممالک کو منتقل کی گئی رقم زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے یا قرض ادائیگی کیلیے استعمال کی جاسکتی ہے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم آئی ایم ایف نے کورونا سے نمٹنے کیلئے رکن ممالک کو جاری کی ہے جس کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے دی تھی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو2 ارب77 کروڑ ڈالرز منتقل کردیے گئے ہیں اور اس رقم کی منتقلی سے پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند سطح تک پہنچ جائیں گے، اِس قرض کے ساتھ کوئی شرط نہیں رکھی گئی اور شرح سود بھی انتہائی کم ہے۔قرض کی واپسی کے وقت کا تعین بھی نہیں کیا گیا جبکہ یہ قرض آئی ایم ایف کی طرف سے دیے پروگرام کا حصہ بھی نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر