طالبان کا پنجشیر کا محاصرہ؛ امراللہ صالح کا خوراک روکنے کا الزام

کابل(نیشنل ٹائمز) افغانستان کے سابق صدر امر اللہ صالح نے کہا ہے کہ پنجشیر کے محاصرے کے دوران طالبان خوراک اور ایندھن آنے نہیں دے رہے۔اپنی ٹوئٹ میں امر اللہ صالح نے کہا کہ طالبان پنجشیر کی دہلیز تک پہنچ گئے ہیں تاہم مزاحمتی فورسز نے سالنگ ہائی وے کو بند کردیا ہے۔ طالبان اندراب میں خوراک اور ایندھن کو آنے نہیں دے رہے۔ علاقے میں انسانی بحران کی صورتحال تشویشناک ہے۔ ہزاروں خواتین اور بچے پہاڑوں کی جانب نکل گئے ہیں۔امر اللہ صالح نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے طالبان بچوں اور بوڑھوں کو اغوا کر رہے ہیں اور اردگرد گھومنے پھرنے اور گھر گھر تلاشی کے لیے انہیں بطور انسانی ڈھال استعمال کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ پورے افغانستان میں صرف پنجشیر کا علاقہ ہی طالبان کے تسلط میں نہیں۔ امر اللہ صالح اور احمد مسعود اسی علاقے سے خود کو عسکری لحاظ سے طالبان کے خلاف منظم کررہے ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر