احمد مسعود طالبان کیخلاف ڈٹ گئے ہتھیار ڈالنے سے انکارکردیا

کابل(نیشنل ٹائمز)افغان کمانڈر احمد شاہ مسعود کے صاحبزادے احمد مسعود نے کہا ہے کہ اگر افغانستان میں امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کی راہ ہموار ہوتی ہے تو ایسی صورت میں وہ طالبان کے ہاتھوں شہید کئے جانے والے اپنے والد کا خون معاف کرنے کو تیار ہیں۔ عرب ٹی وی کوایک انٹرویو میں احمد مسعود نے افغانستان کے اندر ایک مرکزی حکومت کے قیام کی ضرورت واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کی خاطر طالبان کے ساتھ مل کر وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کے لیے سیاسی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔انہوںنے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں کوئی بھی انتہا پسند حکومت نہ صرف ملک بلکہ خطے اور پوری دنیا کے لئے خطرناک ثابت ہو گی۔مفرور صدر اشرف غنی سے متعلق سوال پر احمد مسعود نے کہا کہ اشرف غنی افغانستان کے لیے جو گڑھا کھودا گیا تھا، اس سے مکمل طور پر بے خبر رہے۔ جب ساری دنیا انہیں سالانہ کئی ملین ڈالر امداد دینے کو تیار تھی، وہ نادر موقع تھا، لیکن اس وقت بھی افغان عوام کی بڑی اکثریت خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ اب تک صرف مٹھی بھر سیاسی قیادت نے ملین ڈالر کما کر بیرون ملک جمع کروا دیے ہیں۔ اشرف غنی لسانی ایجنڈے کی ترویج چاہتے تھے، جس نے افغانوں کو مزید تقسیم سے دوچار کیا۔ انھوں نے تاجک، ازبک اور ہزارہ کیمونیٹز کے خلاف ہمشیہ پشتون کارڈ کھیلنے کی کوشش کی۔‎



  تازہ ترین   
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر