ایف بی آر کی غفلت، فرسودہ آئی ٹی آلات سائبر حملے کا باعث بنے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): ایف بی آر پر بدترین سائبر حملے کی وجوہات میں ادارے کی غفلت اور فرسودہ آئی آلات اور سافٹ ویئر کا استعمال سامنے آیا ہے۔ایف بی آر نے یہ حقیقت جاننے کے باوجود اپنے سافٹ ویئر اور آلات کو اپ گریڈ کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی اور ہیکرز نے اس کے ڈیٹا سینٹرز ہیک کر لیے۔ عالمی بینک نے دو سال قبل ایف بی آر کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کیلئے 80 ملین ڈالر قرض کی منظوری بھی دی تھی۔ملک کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر کی ہیکنگ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے ذریعے اگلے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے حکومت کے کیس کو مزید کمزور کردیا ہے۔ ہیکنگ ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کابینہ ڈویژن کا سارا کام بھی آن لائن ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملک کے اہم خفیہ ادارے نے بھی نے ایف بی آر کو سائبر حملے کے خدشات سے آگاہ کیا تھا لیکن اس تنبیہ کوبھی نظرانداز کر دیا گیا۔ اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے، ایف بی آر نے ہیکنگ کو “مائیگریشن کے عمل کے دوران غیر متوقع خرابیاں” قرار دیا۔ ایسے میں خود احتسابی کے کوئی امکانات نہیں تھے کیونکہ ایف بی آر اور پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) کے منتظمین ایک دوسرے کو نظام کی بحالی پر مبارکباد دے رہے تھے۔ PRAL کے عہدیدار جنہوں نے وزیر خزانہ شوکت ترین سے ملاقات کی دعویٰ کیا کہ انھوں نے آئی ٹی سسٹم کی بحالی پر انھیں مبارکباد دی۔تاہم شوکت ترین نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ وہ سائبر حملے کی صورت میں کوئی بھی کارروائی کرنے سے پہلے تیسرے فریق کی رائے لیں گے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر