شاہ رخ خان کی بیٹی بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار

ممبئی (رپورٹرزڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ خان شاہ رخ کی بیٹی سہانا بھی والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بالی ووڈ میں انٹری دینے کیلئے تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوہانا کو ہدایت کارہ زویا اختر اہنی ویب سیریز میں متعارف کروا رہی ہیں جو ممکنہ طور پر نیٹ فلکس پرریلیز کی جائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق زویا اختر ان دنوں عالمی شہرت یافتہ مزاحیہ ناول آرچی سے ماخوذ فلم پر کام کررہی ہیں، جس کی کہانی نوعمر لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے اور ممکنہ طور پرسہانا مرکزی کردارادا کریں گی۔آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور بھی آرچی کے اس دیسی ورژن کا حصہ ہیں۔ سہانا بیٹی جبکہ خوشی ویرونیکا کا کردار ادا کریں گی۔یہ خبریں بھی زیرگردش ہیں کہ سہانا اورخوشی کے علاوہ سیف علی خان کے بڑے بیٹے ابراہیم بھی اس سیریزکا حصہ ہوں گے۔سوہانا نیو یارک یونیورسٹی میں فلم اور ڈرامہ کی تعلیم حاصل کررہی ہیں اور سوشل میڈیا پرخاصی مقبول ہیں۔ انسٹاگرام پرانہیں 20 لاکھ افرادفالوکرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر