کابل(نیشنل ٹائمز)طالبان نے افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کو کھیلنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ سے کوئی مسئلہ نہیں اور وہ افغانستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے امور میں مداخلت نہیں کریں گے۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جہاں ایک طرف طالبان نے مردوں کی ٹیم کو کھیلنے کی اجازت دے دی ہے وہیں خواتین کی ٹیم کا مستقبل غیریقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ سری لنکا میں پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز شیدول کے مطابق ہو گی اور وہ شپاگیزا ٹی20 لیگ میں توسیع بھی کررہے ہیں۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا آپریشنز کے سربراہ حکمت حسن نے کہا کہ طالبان کو کرکٹ سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور انہوں نے ہمیں کہا ہے کہ ہم اپنے منصوبے شیڈول کے مطابق جاری رکھ سکتے ہیں جس کے بعد ٹیم پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کابل میں دو روزہ تربیتی کیمپ مکمل کر لیا ہے جبکہ ہمارے اسپانسرز، پروڈکشن ٹیم اور کٹ بھی تیار ہے۔حکمت حسن نے کہا کہ ہم پراعتماد ہیں کہ سیریز میں شرکت کر سکیں گے اور آنے والے ہفتوں میں اس کی تیاری کریں گے، میرا نہیں خیال کہ اس میں کوئی مسئلہ ہو گا۔90کی دہائی میں اپنے سابقہ دور میں طالبان نے کثر تفریحی پروگراموں اور کھیلوں پر پابندی عائد کردی تھی لیکن انہیں رکٹ سے کبھی بھی کوئی مسئلہ نہیں رہا اور پاکستان میں افغان مہاجرین کے کیمپ میں افغان باشندوں نے اس کھیل کو سیکھ کر عبور حاصل کیا۔
طالبان افغان کرکٹ کے امور میں مداخلت نہیں کریں گے، افغانستان کرکٹ بورڈ



