نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا شیڈول کے مطابق دورہ پاکستان کرنے کا اعلان

آکلینڈ(نیشنل ٹائمز)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے انتظامات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، شیڈول کے مطابق ہی اپنے سفر کا آغاز کریں کے۔ذرائع نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق اسکواڈ پیر کی رات بنگلہ دیش اور پاکستان کے دورے پر روانہ ہوگا ۔اس سے قبل خطے میں بدلتی صورتحال کے بعد نیوزی لینڈ کے بعض کھلاڑیوں کے تحفظات کی خبریں سامنے آئیں تھیں اور میڈیا رپورٹس میں پاکستان کے دورے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کے جائزے کو اہم قرار دیا جانے لگا تھا۔کیوی بورڈ کا اس متعلق کہنا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ معمول کی بات ہے جو ایک ماہ پہلے طے ہو چکا تھا، نیوزی لینڈ نے 10 ستمبر تک بنگلہ دیش میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی گیارہ ستمبر کو اسلام آباد میں آمد شیڈول ہے، ٹیم نے راولپنڈی میں تین ون ڈے اور لاہور میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر