پہلے قبر کھودی پھر قتل، بھارت میں پیش آیا دل دہلا دینے والا واقعہ

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست ایودھیا میں دوست نے قبر کھدوانے کے بعد دوست کو قتل کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایودھیا میں دوست نے بیوی سے دوستی کے شبے میں اپنی ہی دوست کو گلا دبا کر قتل کردیا، ملزم نے قتل کرنے سے قبل ہی دوست کی قبرکھدوادی تھی، پولیس نے واقعے میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوست کو قتل کرنے سے پہلے ہی اس کی لاش ٹھکانے لگانے کے لیے قبر کھدوائی تھی اور نوجوان کو بعد میں قتل کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق 8 مارچ کی شام کوتوالی نگر کے فتح گنج سے لاپتا ہونے والے شبھم چورسیا کی لاش 10 مارچ کی صبح برآمد ہوئی۔ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم سشانت پانڈے کو مقتول پر شک تھا کہ اس کا دوست اہلیہ سے گفتگو کرتا تھا اور اس کی مالی مدد بھی کرتا تھا، اسی بات سے ناراض ہوکر ملزم نے اپنے رشتے داروں کے ساتھ مل کر دوست کو قتل کیاپولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس اور اہلخانہ کو گمراہ کرنے کے لیے شبھم کے لاپتا ہونے کے بعد اہلخانہ کے ساتھ مل کر اس کی تلاش میں بھی مصروف رہا۔پولیس کے مطابق موبائل کال ریکارڈ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے شک کی بنیاد پر جب سشانت کو حراست میں لیا تو اس نے جرم کا اعتراف کیا، ملزم کی نشاندہی پر ہی مقتول کی لاش برآمد کی گئی۔پولیس نے قتل میں استعمال کی جانے والی گاڑی، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کرکے ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر