مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ملک وارث کلو کورونا کے باعث انتقال کرگئے

لاہور (نیوز ڈیسک) رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد وارث کلو کرونا کے باعث انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ سہ پہر 4 بجے نورپور تھل روڈ آبائی گاؤں روڈہ تھل میں ادا کی جائے گی۔ضلع خوشاب کے حلقہ 84 تھری سے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی و ن لیگ سرگودھا ڈویژن کے جنرل سیکرٹری تھے۔ ملک محمد وارث کلو کورونا کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ مرحوم ایم پی اے ملک محمد وارث کلو 4 مرتبہ ایم پی اے منتخب ہوئے، مرحوم ایڈووکیٹ، بینکر بھی تھے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 54 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 430 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 198 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 701 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 82 ہزار 576، سندھ میں 2 لاکھ 60 ہزار 661، خیبر پختونخوا میں 75 ہزار 52، بلوچستان میں 19 ہزار 171، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959، اسلام آباد میں 46 ہزار 963 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 816 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 94 لاکھ 2 ہزار 639 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 133 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 68 ہزار 65 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 709 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 54 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 430 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 698، سندھ میں 4 ہزار 452، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 138، اسلام آباد میں 520، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 317 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر