سابق افغان صدر اشرف غنی کا فیس بک اکائونٹ بلاک کر دیا گیا

نیویارک(نیشنل ٹائمز)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے سابق افغان صدر اشرف غنی اور ان کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر فضلی کے اکاؤنٹ بند کر دیے۔ اشرف غنی نے کابل پر طالبان کے کنٹرول کے باعث ملک سے فرار ہونے کے بعد نامعلوم مقام سے فیس بک پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کے ذریعے پہلا بیان جاری کیا تھا۔اشرف غنی نے کہا تھا کہ وہ خون ریزی کو روکنے کے لیے افغانستان سے نکلے ہیں۔ ‘اگر میں ملک میں رہتا تو بے شمار محب وطن شہری شہید ہوتے اور کابل تباہ ہو جاتا‘۔فیس بک اس سے قبل اپنے تمام پلیٹ فارمز بشمول انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر افغان طالبان سے متعلق مواد اور ان کی حمایت کرنے والوں پر پابندی لگانے کا اعلان کر چکا ہے۔فیس بک نے ایک بیان میں کہا کہ ’امریکی قانون کے تحت طالبان ایک دہشتگرد تنظیم ہے اور ہم نے خطرناک تنظیموں کے بارے میں امریکی پالیسی کی روشنی میں طالبان کو خدمات کی فراہمی بند کر دی ہے‘۔فیس بک کے مطابق گروپ سے منسلک مواد کی نگرانی اور اسے ہٹانے کے لیے افغان ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ نے دری اور پشتو بولنے والے ماہرین کی ایک ٹیم بھی تشکیل دی ہے تاکہ پلیٹ فارم پر مسائل کی نشاندہی میں مدد ملے۔فیس بک کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہم نے طالبان کی طرف سے یا ان کی حمایت میں بنائے گئے تمام اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ہے اور تمام پلیٹ فارمز پر طالبان کی تعریف ، حمایت اور نمائندگی کرنے پر پابندی لگا دی ہے‘۔واضح رہے کہ اس سے قبل فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز بھی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس بند کرچکے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر ہونے والے حملے کے بعد حملہ آوروں کی حمایت کرنے پر بند کیے گئے۔



  تازہ ترین   
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر