طالبان نے امریکاکے اسلحے اور آلات کے ایک بڑے ذخیرے پر قبضہ کر لیا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکا نے تسلیم کیا ہے کہ طالبان نے ان کے اسلحے اور آلات کے ایک بڑے ذخیرے پر قبضہ کر لیا ہے۔افغانستان سے آنے والی تصاویر اور ویڈیو میں طالبان کو اسلحے اور گاڑیوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جو امریکی فوجیوں کے زیر استعمال رہا یا انہوں نے افغان سکیورٹی فورسز کو دیا تھا۔ اس کے علاوہ قندھار ائیر پورٹ پر امریکا کے جدید ترین بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اور دیگر آلات پر بھی طالبان نے قبضہ کیا۔ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سیلوان نے کہا کہ ہمیں پوری طرح علم نہیں کہ افغانستان میں امریکا کا دفاعی ساز و سامان کہاں گیا لیکن اس کا بڑا حصہ طالبان کے ہاتھ آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ طالبان یہ ساز و سامان آسانی سے ہمیں واپس نہیں کریں گے۔



  تازہ ترین   
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر