افغان طالبان کمانڈر عبدالحمید حماسی کا ہسپتال کا دورہ ڈاکٹروں سے کیا بات چیت کر رہے ہیں ؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کابل ، تہران (نیشنل ٹائمز)افغان طالبان کمانڈر عبدالحمید حماسی نے کابل اسپتال کا دورہ کیا اور اسپتالوں میں ڈاکٹرز سے کام جاری رکھنے کی درخواست کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق عبدالحمید حماسی نے کہا کہ خواتین ڈاکٹرز بلاخوف اپنی ڈیوٹی نبھائیں، موجودہ نظام سے قبل اکثر خواتین ڈاکٹرز خوف زدہ تھیں۔انہوں نے کہا کہ اب انہیں بالکل نہیں ڈرنا چاہیے، افغانستان کی خواتین ڈاکٹر ہماری مائیں بہنیں ہیں۔دوسری جانب افغانستان کے 9 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ ذخائر منجمد ہونے کے اشارے ملے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام کے مطابق زرمبادلہ ذخائر طالبان کو دستیاب نہیں ہوں گے۔حکام کا کہنا تھاکہافغانستان کے بیشتر زرمبادلہ ذخائر بیرون ملک موجود ہیں۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے مطابق اپریل کے اختتام تک افغانستان کے مرکزی بینک کے مجموعی ذخائر 9 اعشاریہ 4 ارب ڈالر تھے، ان میں سے زیادہ تر اثاثے افغانستان سے باہر موجود ہیں۔واضح رہے کہ 15 اگست کو طالبان نے افغان دارالحکومت کابل پر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی سمیت کئی اہم حکومتی عہدیدار ملک سے فرار ہوگئے تھے۔علاوہ ازیں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہاہے کہ افغانستان میں امریکا کی شکست سے امن آسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابراہیم رئیسی نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلا اور شکست سے ملک میں پائیدار امن کا موقع پیدا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں استحکام قائم کرنے کے لیے ایران کوشش کرے گا۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے طالبان قیادت کو مبارک باد دی ۔



  تازہ ترین   
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر