اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹرنے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر آگئی ہے۔24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے مزید 54 مریض جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا سے 13,430موات ہو چکی ہیں۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 2,701 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 18,703 ہوگئی ہے۔ 600,198مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیںاین سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں41,133 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے 5 لاکھ 68 ہزار 65مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کی شرح دوبارہ 6.5 تک پہنچ گئی۔کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر این سی او سی نے اہم فیصلے کیے ہیں۔ سوموار سے مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی مراکز بھی رات دس بجے تک بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سینیما ہالز اور مزارات کو جو 15 مارچ سے کھلنے تھے ان کو بھی تاحکم ثانی بند کردیا گیا۔ گزشتہ روز وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ لاہور، جہلم، اوکاڑہ اور گجرات میں 70 فیصد کورونا وائرس برطانوی طرز کا ہے، ان چاروں اضلاع کے رہائشیوں کی بڑی تعداد کا برطانیہ سے آنا جانا بہت زیادہ ہے جبکہ اس کی شدت تو ووہان وائرس جیسی ہی ہے مگر یہ اس کی نسبت زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔
کورونا کی تیسری لہر،کورونا کی شرح 6.5 تک پہنچ گئی، مزید 54 جاں بحق ،2701 نئے مریض



